مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اضافہ

مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اضافہ

اسلام آباد (آئی اےن پی)ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق پاکستان میں حالیہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں پچھلے مالی سال کے پہلے نو ماہ کی نسبت آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ماہ کی نسبت صفر عشاریہ چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محمکہ شماریات کے مطابق رواں ماہ فروری 2013 کی نسبت پیاز کی قیمت میں 30 فیصد ، ٹماٹر کی قیمت میں 17فیصد،چائے کی قیمت میں 5 فیصد ، اور انڈوں کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 جبکہ چکن کی قیمت میں 12 فیصد ، مچھلی کی قیمت میں 2 فیصد اور آلو کی قیمت میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس


loading...