پاکستان کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مزاکرات رواں ماہ ہونگے
اسلام آباد (آئی اےن پی)آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اورپاکستانی حکام کے درمیان مالی خدشات دورکرنے کے لئے مذاکرات رواں ماہ امریکہ میں ہوں گے۔پاکستانی اقتصادی ماہرین کا وفد انیس سے اکیس اپریل کے درمیان واشنگٹن کا دورہ کریگا۔ مذاکرات کے دوران مجوزہ ایمنسٹی سکیم کے بارے میں آئی ایم ایف کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،، ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے تقریباً تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے نئے قرضے کی درخواست کرنے کی تیاری کررہا تھا لیکن نگران وزیر عظم کی ہدایات پر نئے قرضے کی درخواست ملتوی کر دی گئی۔ ہر سال موسم بہار میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے زیر تحت منعقدہ میٹنگز میں فنڈ کے ممبر ممالک شرکت کرتے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں اہم اقتصادی امور پر مذاکرات کئے جاتے ہیں۔