خواہشات کو کبھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا‘ راگنی

خواہشات کو کبھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا‘ راگنی

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ خواہشات کو کبھی بھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا‘ چادر دیکھ پاﺅں پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں ۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راگنی نے کہا کہ میرا گلوکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ اچانک نہیں بلکہ میں نے اس کیلئے بہت زیادہ پلاننگ کی اور آج اسی وجہ سے اس شعبہ میں میرا ایک مقام ہے۔ ایک سوال کے جواب میںان کا کہنا تھا کہ جب بھی انسان خواہشات کو اپنے اوپر حاو ی کر لیتا تواس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس وجہ میں نے کبھی بھی خواہشات کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔

مزید : کلچر


loading...