بالی وڈ کی ایکشن تھرلر مووی”کمانڈو “ 13اپریل کو ریلیز ہوگی

بالی وڈ کی ایکشن تھرلر مووی”کمانڈو “ 13اپریل کو ریلیز ہوگی

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کی ایکشن تھرلر مووی”کمانڈو “کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ فلم 13اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ بالی وڈ فلم ایک نوجوان کمانڈو کی کہانی ہے جو ایک لڑکی کو جرائم پیشہ افراد سے بچانے کے لئے لڑتا ہے اور اسے آخر میں اسی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ کمانڈو کا کردار اداکار ودیوت جموال نے جبکہ اداکارہ پوجا نے فلم کی ہیروئن کا کردار کیا ہے۔ ایکشن مووی 13 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...