ہارر فلم ایک تھی ڈائن کے نئے گانے کی وڈیو جاری

ہارر فلم ایک تھی ڈائن کے نئے گانے کی وڈیو جاری

ممبئی(آئی پی این ) بالی ووڈ کے رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی کی تھرل، ہارر اور رومانس پر مبنی نئی فلم ایک تھی ڈائن کے نئے گانے طوطے اڑ گئے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔معروف نغمہ نگار گلزار کے تحریر کردہ پھر پھر کرکے طوطے اڑ گئے کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار سکھوندر سنگھ،سریش واڈکار اور ریکھا بھرداوج کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا ہے جس میں عمران اور ہما قریشی کی شادی کی تقریبات اور تفریح دکھائی گئی ہے۔ہدایتکارکنان آئیر کی اس فلم میں عمران کیساتھ کونکنا سین شرما بحیثیت ہیروئن جبکہ کالکی کوچلن اور ہما قریشی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو ایکتا کپور،شوبھا کپور اور وشال بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وشال نے فلم کی کہانی تحریر کرنے کیساتھ ساتھ اسکا میوزک بھی ترتیب دیا ہے۔ ہارر اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے جسکی تشہیری مہم ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...