سینما میں خود کو منوانے کیلئے سخت جدوجہد کر رہی ہوں‘اداکرہ آسین

سینما میں خود کو منوانے کیلئے سخت جدوجہد کر رہی ہوں‘اداکرہ آسین

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ آسین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ہر وقت گلیمرس امیج رکھنا پڑتا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ آسین نے کہا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری زیادہ روایتی رہتی ہے جس کی عکاسی اس کے کام سے ہوتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں زیادہ اوپن کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں انڈسٹریز میں ایک اور بہت بڑا فرق بھی ہے کہ ہندی سینما سادگی کو بھی پسند کرتا ہے جبکہ بالی ووڈ میں ہر وقت گلیمرس رہنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں اہم پراجیکٹس کر رہی ہیں اور سینما میں خود کو منوانے کیلئے سخت جدوجہد بھی کر رہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...