لالچی لوگوں سے بہت نفرت کرتی ہوں، مدیحہ شاہ

لالچی لوگوں سے بہت نفرت کرتی ہوں، مدیحہ شاہ

لاہور(آئی این پی)فلم سٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ لالچی لوگوں سے نفرت اور محنت کرنے والوں کو پسند کرتی ہیں‘ مشکل وقت میں گھبرانے والی نہیں‘ جو بھی فیصلہ کر لوں اس پر قائم رہتی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران مدیحہ شاہ نے کہا کہ پاکستانی معاشرے اور شوبز میں آسانیوں سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میری زندگی کا اصول ہے کہ میں حالات سے گھبراتی نہیں ہوں بلکہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہوں جس کی وجہ سے میں ہمیشہ ہر محاذ پر کامیاب ہوتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر انسان مضبوطی کے ساتھ اپنے فیصلے پر قائم رہے تو مشکلات بھی ختم ہو جاتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...