آئٹم سانگ کا فیصلہ کرنے کیلئے 6ماہ لگے، پریانکا چوپڑا

آئٹم سانگ کا فیصلہ کرنے کیلئے 6ماہ لگے، پریانکا چوپڑا

ممبئی(آئی پی این )فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالا میں اپنے آئٹم نمبر ببلی بدمعاش کے خبروں میں آنے والی پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا فیصلہ کرنے میں چھ ماہ لگے کہ آیا وہ یہ گانا کریں یا نہیں۔پریانکا کے مطابق اس فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور ان کی اچھی دوست ہیں لیکن پھر بھی انھوں نے اس گانے کے لیے ہاں کرنے میں ایک طویل وقت لیا۔اس فلم میں پریانکا کے علاوہ سنی لیون بھی ایک آئٹم نمبر کر رہی ہیں۔ اس فلم میں جان ابراہم، انیل کپور، تشار کپور اور کنگنا رناوت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...