فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے معیاری فلمیں بنانا ہونگی، صائمہ

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے معیاری فلمیں بنانا ہونگی، صائمہ

لاہور(اے این این) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہمیں جہاں معیاری فلمیں بنانا ہونگی ، وہیں ہمیں ایسی تقریبات کاانعقاد بھی کرنا ہوگا جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کی پروموشن ہوسکے۔سینما اونر نادر منہاس کی جانب سے منعقدہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوںکی کثیر تعداد نے پاکستانی فلم دیکھی اوراتنے برس بعد بھی خوب لطف اندوزہوئے۔ ان خیالات کااظہارصائمہ نے ایک نجی ٹی وی میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک موجودہ حالات میں اچھے فلم میکرز کوآگے آنا ہوگا تاکہ اچھے اور منفرد موضوعات پربین الاقوامی معیارکی فلمیں بن سکیں۔

مزید : کلچر


loading...