ذاتی زندگی کو کیرئیر پر ترجیح دینے پرمطمئن ہوں،کاجول

ذاتی زندگی کو کیرئیر پر ترجیح دینے پرمطمئن ہوں،کاجول

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ ایکٹریس کاجول کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی کو کیرئیر پر ترجیح دینا ان کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ تھا ، لیکن وہ اس انتخاب سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ 90کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ کاجول نے 1999 میں اجے دیوگن سے شادی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کو اختیار نہیں کی، لیکن تب سے اب تک زیادہ کام بھی نہیں کیا ہے۔ کاجول کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی خاطر فلمی دنیا سے دور رہنا آسان نہ تھا لیکن انہیں فخرہے کہ وہ ایسا کر پائیں۔ ان کے مطابق فلمز تو انہیں بعد میں بھی ملتی رہیں گی لیکن ان کے بچے دوبارہ نہیں ملیں اور ایسے میں وہ ہر قدم پر ان کے ساتھ رہنا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -