فلم انڈسٹری میں کام سے مطمئن ہوں ‘نیلی

فلم انڈسٹری میں کام سے مطمئن ہوں ‘نیلی

لاہور(آئی این پی) ماضی کی فلم سٹار و اداکارہ نیلی نے کہا ہے کہ ہمارے دور کی فلموں کو پاکستانی پسند کرتے تھے اور آج پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلمیں دیکھنے کیلئے بھی کوئی آنے کو تیار نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں نیلی نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جتنا کام کیا اس سے مطمئن ہوں اور اب مجھے فلموں یا ڈراموں میں کام کرنے کی کوئی حسرت نہیں کیونکہ اللہ نے مجھے بہت زیادہ عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم فلم انڈسٹری میں تھے تو سینماﺅں میں ہاﺅس فل ہوا کرتے تھے مگر آج پاکستانی فلمیں تو دور کی بات کوئی بھارتی فلمیں دیکھنے کیلئے بھی سینماﺅں میں آنے کو تیار نہیں۔

مزید : کلچر


loading...