فلموںمیں اداکاری کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ‘وائم دائمی

فلموںمیں اداکاری کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ‘وائم دائمی

لاہور ( این این آئی) مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ وائم دائمی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میں اداکاری کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے یہاں پر بہترین ڈائریکٹر ،رائٹر اور میوزیشن موجود ہیں جو دنیا میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ دو پاکستانی فلموں میں اداکاری کی ہے اور آئندہ بھی پاکستانی فلموں میں اداکاری کے سلسلے کو جاری رکھو ں گی ۔ انہوںنے کہا کہ میںنے بھرپو رمحنت سے کام کیا ہے اور اب پرستاروںنے میرے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کہ لوگ بڑیمحبت کرنے والے اور پر خلوص ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...