فلم '' جی آئی جو ریٹیلی ایشن'' نے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما لیے

فلم '' جی آئی جو ریٹیلی ایشن'' نے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما لیے

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ایکشن فلم '' جی آئی جو ریٹیلی ایشن'' نے تیرہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ڈووین جونسن المعروف دی روک ریسلنگ رنگ میں ہو یا سلور سکرین پر ان کے ایکشن دیکھنے والے کو متوجہ کر ہی لیتے ہیں۔انھوں نے سائنس فکشن فلم " جی آئی جو ریٹیلی ایشن'' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم نے امریکا اور کینیڈا میں ہفتے کے اختتام پر تیرہ کروڑ دو لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایکشن فلموں کے مایہ ناز ہدایت کار جون ایم چو کی زیر ہدایات بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے ایکشن سٹار بروس ولس، چیننگ ٹیٹم اور رے پارک سمیت کئی سٹارز نے کام کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...