کرینہ کپور فلم شودھی میں ہریتک کی ہیروئن بنیں گی

کرینہ کپور فلم شودھی میں ہریتک کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورکو فلمساز کرن ملہوترا کی فلم شودھی میں کاسٹ کرلیا گیا ہے قبل ازیں ان کی جگہ کترینہ کیف اور دیپکا پڈوکون کو لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اب حتمی طورپر دیپکا اور کترینہ اس پراجیکٹ سے آﺅٹ ہوگئی ہیںان کی جگہ کرینہ کپور لیڈنگ لیڈی رول کیلئے کاسٹ کرلی گئی ہیں ۔اس فلم میں کرینہ کپور ہریتک روشن کی ہیروئن بنیں گی کرینہ اور ہریتک10 برسوں بعد پھر کسی فلم میں ایک ساتھ پرفارم کررہے ہیں ۔قبل ازیں کرینہ نے کہا ہے کہ کیرئیر کے دوران ہر طرح کا کردار نبھایا ہے ،نئے کرداروں کے لیے رسک لیا جاتا ہے اور اس طرح کا رسک میں آئندہ بھی لیتی رہوں گی ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر فلم میں مختلف نظر آنے کی خاطر اپنے ہر نئے کردار پر بڑی محنت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں مختلف نظر آں گی ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال شادی اور فلموںکی کامیابی سمیت متعدد خوشیاں نصیب ہوئی ہیں،یہ سال بے شمار خوشیاں لایا۔

مزید : کلچر


loading...