بھارت کا ویزہ نہ ملنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ، علی ظفر

بھارت کا ویزہ نہ ملنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ، علی ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( آئی این پی ) اداکار علی ظفر نے اِن اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ اپنی نئی فلم چشم بد دور کی تشہیری مہم میں شمولیت کے لئے انہیں بھارت کا ویزا نہیں دیا جارہا۔بھارتی اخبار کے مطابق علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے شروع میں بھارت پہنچ جائیں گے اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ مل کر فلم کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔ علی ظفر کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ وہ فلم کی تشہیری مہم میں شروع سے آخر تک شریک ہوتے۔ اس سے پہلے یہ اطلاعات آئی تھیں کہ علی ظفر کو بھارت کا ویزا نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے وہ چشم بد دور کی پروموشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید :

کلچر -