کسی فنکار کو آﺅٹ کرانے والوں میں سے نہیں ہوں‘ دیدار

کسی فنکار کو آﺅٹ کرانے والوں میں سے نہیں ہوں‘ دیدار

لاہور(آئی این پی) سٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ میں کسی فنکار کو آﺅٹ کرانے والوں میں سے نہیں ہوں‘ ہمیں نئے آنے والے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ‘ سٹیج ڈراموں میں کبھی بھی فحاشی کو پروموٹ کرنے والوں کی حمایت نہیں کی۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستانی سٹیج ڈرامے صرف ہمارے ملک میں نہیں بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی پسند کئے جاتے ہیں اور پاکستانی فنکاروں جیسا سٹائل کسی اور ملک کے فنکاروں کے پاس نہیں ۔

مزید : کلچر


loading...