چین ،کوئلے کی کان میں دھماکہ سے 6 ہلاک،11لاپتہ ہوگئے

چین ،کوئلے کی کان میں دھماکہ سے 6 ہلاک،11لاپتہ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک اور11لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صوبہ جیلن کے علاقے بیشن میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکہ کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 11 لاپتہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ کے وقت کان میں بڑی تعداد میں کان کن موجود تھے۔ لاپتہ کان کنوں کو نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تین روز قبل بھی اسی کان میں دھماکہ کے نتیجہ میں 28 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -