مقبوضہ کشمیر : مسلم لیگ کے کارکن پر کالا قانون پی ایس اے لاگو

مقبوضہ کشمیر : مسلم لیگ کے کارکن پر کالا قانون پی ایس اے لاگو

سرینگر (اے پی پی ) مقبوضہ کشمیرمیںقابض انتظامیہ نے جموںو کشمیر مسلم لیگ کے کارکن سجاد احمد ناووپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ کی ضلع انتظامیہ نے ٹنگ پورہ نائید کھائی کے رہائشی 23سالہ سجاد احمد ناوو کو مجلس مشاورت کا رکن ہونے کے جرم میں کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا ہے ۔سجاد احمد کی نظربندی کی وجوہات میں کہا گیا ہے۔انہوںنے 2008اور2010کے انتفادہ کے دوران متعدد بار کرفیو کی پابندیوں کی خلاف ورزیاں کیں اور احتجاجی جلوسوں کی قیادت کی ۔ ادھر پولیس کی طرف سے نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف ضلع شوپیاں میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...