پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے قیدی کی سگریٹ کا کش لگانے کی خواہش پوری کر دی گئی
کویت سٹی(پی پی سی) کویت میں پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے قیدی نے خوفزدہ ہونے کی بجائے سگریٹ کاکش لگانےکی آخری خواہش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں تین غیر ملکیوں کو پھانسی دی گی ان میں ایک سعودی اور پاکستانی بھی شامل تھا ، پھانسی کی کارروائی دیکھنے کے لئے میڈیا کو بھی بلایا گیا۔ سعودی شہری نے تختہ دار پر چڑھنے سے پہلے جیل انتظامیہ سے دلچسپ خواہش کااظہارکیا، قیدی نے سگریٹ پینے کی آخری خواہش کی اور پولیس نے اسے ایک سگریٹ پینے کی اجازت دی۔ قیدی کے چہرے پر دور دور تک خوف کا نام و نشان نہیں تھا، واضح رہے کہ قیدی کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی۔