امریکا ، سینما میں فائرنگ کے ملزم کو سزائے موت کی تجویز

امریکا ، سینما میں فائرنگ کے ملزم کو سزائے موت کی تجویز

کولوریڈو (اے پی پی) امریکا میں سینما میں فائرنگ کے ملزم کو سزائے موت کی تجویز پیش کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کولو ریڈو کے شہر سینٹیسنیل کے ضلعی اٹارنی جارج براچلر کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس جولائی میں ایک سینماگھرمیں بیٹ مین سیریز کی فلم کے پریمیئر کے موقع پر فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک اور70 کو زخمی کرنے والے ملزم جیمز ہومز کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔ واضح رہے کو وقوعہ کے بعد پولیس نے 24 سالہ ملزم جیمز کو سینما کی پارکنگ سے آل قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...