اقوام متحدہ قراردادوںسے منحرف اسرائیل ہٹ دھرمی چھوڑ دے،ایران

اقوام متحدہ قراردادوںسے منحرف اسرائیل ہٹ دھرمی چھوڑ دے،ایران

واشنگٹن(اے پی اے ) ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز آجائے تو مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جاسکتا ہے،جنگی جنون میں مبتلاءصیہونی ریاست انسانیت کو جوہری تباہی سے بچانے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام حسین دہقانی نے ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے قائم کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور اسرائیلی ہٹ دھرمی انسانیت کی فلاح اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کا خواب پورا ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔جس کا سب سے بڑا ثبوت ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ کانفرنس کے انعقاد کیلئے عرب ممالک کے مطالبے کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

مزید : عالمی منظر


loading...