ماسکو میں برف کی تہہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

ماسکو میں برف کی تہہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

ماسکو (اے پی پی) ماسکو میں برف پڑنے سے برف کی تہہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی موسمیاتی ادارے کے مطابق پیر کے روز کئی مقامات پر شدید برف باری کے باعث برف کی تہہ 65 سینٹی میٹر ہوگئی جو1895ءاور1942ءمیں نوٹ کی گئی تہہ سے 9 سینٹی میٹر زیادہ ہے۔دوسری جانب ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ سے برف پگھلنے کا عمل تیز ہوجائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...