مالی ¾ فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری

مالی ¾ فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری

  مالی (اے این این) مالی کے شمال میں واقع شہر ٹمبکٹو میں فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ یہ جھڑپیں ہفتے کے روز ایک نگران چوکی پر ایک خود کش حملے سے شروع ہوئی تھیں۔ فوج نے شہر میں مورچہ بند جنگجوں کا سراغ لگانے کے لیے شہر کے پورے کے پورے حصوں کو کھنگال ڈالا۔ ٹمبکٹو میں حملوں کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی شمالی افریقی شاخ القاعدہ اِن اسلامک مغرب نے قبول کر لی ہے۔ یہ بیان موریطانیہ کی ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ فرانس اور مالی کے فوجیوں نے 28 جنوری کو ٹمبکٹو سے ان اسلام پسندوں کو نکال باہر کیا تھا۔

، جو کئی مہینوں سے شمالی مالی پر کنٹرول حاصل کیے ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...