امریکا کی جانب سے ہنر مند تارکین وطن کیلئے ایچ ون بی ویزا پروگرام بحال کیا جائے گا

امریکا کی جانب سے ہنر مند تارکین وطن کیلئے ایچ ون بی ویزا پروگرام بحال کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سان فرانسسکو (اے پی پی) امریکا کی جانب سے ہنر مند افراد کیلئے ایچ ون بی ویزا پروگرام بحال کیا جائے گا۔ امریکی اداروں نےانتظامیہ کو معیشت کے فروغ کیلئے غیر ملکی ہنر مند افراد کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے جس کے جائزہ کے بعد ہنر مند افراد کیلئے ویزا پروگرام دوبارہ کھولے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایچ ون بی پروگرام کو آخری بار 2008ءمیں کھولا گیا تھا اور اسی سال امریکہ زبردست کساد بازاری کا شکار ہوا جس کی وجہ سے اس پروگرام کی آخری حد 65 ہزار ہنر مندوں کی آسامیوں کو بھی بھرا جانا ممکن نہ رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتہ کے وسط میں یو ایس سی آئی ایس منصوبے کا اعلان متوقع ہے۔ اس ویزا پروگرام کے تحت کوٹا مخصوص کیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -