فلسطینی وزارت داخلہ کا فیس بک پیچ ہیک کر لیا گیا

فلسطینی وزارت داخلہ کا فیس بک پیچ ہیک کر لیا گیا

غزہ( اے این این )غزہ میں فلسطینی حکومت کی وزارت داخلہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وزارت نے فیس بک پر اپنا پیج دوبارہ بحال کرلیا ہے۔ یہ پیج بارہ گھنٹے تک ہیک کرلیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہیکرز نے اتوار کی صبح وزارت کے فیس بک پیج پر حملہ کیا تھا، حملہ آور ہیکر نے پیج کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی سائبر اٹیک ہوا حکومتی ماہرین اسے ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔ بارہ گھنٹے کی زبردست کاوشوں بعد فیس بک پیج کو بحال کروا لیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...