شمالی کوریا کے نئے وزیراعظم پاک پونگ یو نے حلف اٹھا لیا

شمالی کوریا کے نئے وزیراعظم پاک پونگ یو نے حلف اٹھا لیا

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کے نئے وزیراعظم پاک پونگ یو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف دارالحکومت پیانگ یانگ میں سپریم پیپلز اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اٹھایا۔ واضح رہے کہ 74 سالہ وزیراعظم پاک پونگ یو 2003ءسے 2007ءتک کے عرصہ میں بھی ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں 2006ءمیں معطل کیا گیا تھا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...