مسلم لیگ ن مرکز سمیت چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی عارفہ خالد

مسلم لیگ ن مرکز سمیت چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی عارفہ خالد
مسلم لیگ ن مرکز سمیت چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی عارفہ خالد

  


                                   لاہور (دیبا مرزا سے) پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکن اور ٹکٹ کی امیدوار عارفہ خالدنے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن مرکز سمیت تمام صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ پارٹی میں خواتین امیدواروں کا چناﺅ ذاتی پسند نہ پسند سے نہیں کیا گیا بلکہ پارٹی نے اس مرتبہ ان خواتین کو جگہ دی ہے جوکہ پچھلی مرتبہ محروم رہ گئی تھیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں بلکہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو ترجیح دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی دوسری جماعت سے کوئی خوف نہیں ہم نے اپنے دور میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی ہیں اور کام کرکے دکھایا ہے۔ عوام کو پتہ ہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جوکہ عوام کے ساتھ مخلص ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری چھوٹی جماعتوںاور تحریک انصاف سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ پارٹیاں اپنا ووٹ بینک بنانے کے لئے بڑی پارٹیوں کو برابھلا کہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جن خواتین کو اس مرتبہ ٹکٹ نہیں ملا ان کو صبر سے کام لینا چاہئے۔ پارٹی کو برا بھلا کہنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی بھی ایک فرد کی جاگیر نہیں ہوتی بلکہ یہ ورکروں کی محنت سے مل کر بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی جن خواتین کو سیٹیں ملی ہیں ان کے لئے پارٹی نے 10 سے 15 کمیٹیاں تشکیل دیں جنہوں نے کئی مرتبہ چیکنگ کرنے کے بعد یہ نام نکالے ہیں۔

 

مزید : الیکشن ۲۰۱۳


loading...