مصطفے ٹاﺅن وحدت روڈ کے مکین پانی کی قلت پر سراپا احتجاج

مصطفے ٹاﺅن وحدت روڈ کے مکین پانی کی قلت پر سراپا احتجاج
مصطفے ٹاﺅن وحدت روڈ کے مکین پانی کی قلت پر سراپا احتجاج

  


                                        لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعد اب واسا نے بھی مصطفی ٹاﺅن وحدت روڈ کے مکینوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا شروع کردیا ہے۔ پورے علاقے میں پانی کی قلت پہلے سے موجود ہے کہ مصطفی ٹاﺅن کے ٹیوب ویل سے نو انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے ہنجروال کی آبادی کو پانی مہیا کرنے کا منصوبہ مکمل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ مصطفی ٹاﺅن کے مکین ایل ڈی اے کے عملے کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان ہیں کبھی ان کے پلاٹوں کی منسوخی کے خط جاری کئے جاتے ہیں، اس کے بعد نامکمل سیوریج گلے پڑا ہوا تھا اور پانی کی شدید قلت تھی کہ مصطفی ٹاﺅن کی پوری آبادی کے علاوہ بعض قریبی علاقوں کو بھی اس ایک ٹیوب ویل سے پانی مہیا کیا جاتا ہے جو مصطفی ٹاﺅن کی کمرشل مارکیٹ کے عقب میں نصب ہے۔ یہ آبادی کی ضرورت بمشکل پوری کرتا ہے لیکن آج کل تو وہ بھی پوری نہیں ہوتی کہ لوڈ شیڈنگ نے برا حال کررکھا ہے۔ واسا نے جو جنریٹر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر لگایا تھا وہ واپس لے لیا ہے۔ اب ایک نئے منصوبے کے تحت کھدائی کرکے نو انچ قطر کی ایک پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جو مصطفی ٹاﺅن کے ٹیوب ویل سے ہنجروال کو پانی مہیا کرے گی۔ یہ طویل پائپ لائن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے مکمل ہونے اور پانی دیئے جانے کے بعد مصطفی ٹاﺅن کے نل خشک ہوجائیں گے۔ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اضافی پانی دینا مقصود ہے تو نیا ٹیوب ویل نصب کرکے دیا جائے، یہ نہیں کہ پہلے سے قلت کو مزید کمی میں تبدیل کردیا جائے۔یوں بھی اس علاقے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں، مرکزی سیوریج کئی ماہ قبل بچھانا شروع کیا گیا، اب تک مکمل نہیں ہوا۔ بھینسیں کھلی پھرتی ہیں اور صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳


loading...