پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ڈپلومہ کورسز کیلئے درخواستیں طلب

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ڈپلومہ کورسز کیلئے درخواستیں طلب

لاہور (جنرل رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میںڈپلومہ و ڈگری کورسز کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں- اس سال یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اکیڈمک سیشن برائے 2013-14 میں داخلے کیلئے 20اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی- یہ داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے- یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے نئی داخلہ پالیسی کے بارے میںمنعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں سینئر فیکلٹی ممبرز نے بھی شرکت کی- پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ پی جی ایم آئی میں ایم فل کورسز میں داخلے کے امیدواروں کو اپنی درخواستوں کے ساتھ جی اے ٹی جنرل ٹیسٹ کے رزلٹ کارڈ کی کاپیاں بھی جمع کرانا ہوں گی کیونکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں رجسٹریشن کیلئے اسے لازمی قرار دیا ہے- ایسے امیدوار جو ابھی تک جی اے ٹی جنرل ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے وہ 7جولائی کو مذکورہ ٹیسٹ میں شرکت کریں اور انٹرویو کے روز جی اے ٹی جنرل ٹیسٹ میں اپنے داخلے کی سلپ ہمراہ لائیں- پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ پی جی ایم آئی میں جن کورسز میں داخلہ دیا جا رہا ہے ان میں ایم ایس، ایم ڈی اور ایم فل کورسز کے علاوہ ڈپلومہ کورسز اور ایف سی پی ایس پاٹ ٹو کی ٹریننگ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی جی ایم آئی طب کے شعبہ میں اعلی تعلیم دینے والاایک ادارہ ہی نہیںبلکہ قومی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳


loading...