سچا پاکستانی اتحادی ٹولے کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، میاں مرغوب

سچا پاکستانی اتحادی ٹولے کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، میاں مرغوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال سے اتحادی حکمرانوں کی ناکامیوں کے قصے زبان زدعام ہیں۔ اتحادیوں نے اپنے پیچھے بدعنوانی کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔کرپشن کاایک'' کھرا''قصرصدارت کے گیٹ پرپہنچ کرختم ہوجاتا ہے۔ اگرانتخابات صدرزرداری کے بغیرہوتے توان کی شفافیت اور ساکھ پرلوگ انگلیاںنہ اٹھاتے۔کوئی سچا پاکستان اتحادی ٹولے کوووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ قائداعظم ؒکے پیروکار میاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ صدرزرداری کے حامی پاکستان اورپاکستانیوں کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔عوام 11مئی کے دن زرداریوں اور سیاسی بازیگروں کومسترد کردیں گے۔ ساندہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ تبدیلی کی تحریک ایوان صدرکی دہلیز پردستک دے رہی ہے ، صدرزرداری کی رخصتی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔عیش پرست حکمرانوں نے عوام کو بدامنی ،بھوک اور مہنگائی کی گہری کھائی میں دھکا دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کے دورمیں کئی بار پٹرول کے نرخ بڑھنے سے عوام کی کمرٹوٹ گئی ۔ بے چینی اور بے یقینی کا یہ عالم ہے کہ بھوک کے مارے لوگ اجتماعی خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔