میٹروبس سے لاہور جدید شہروں کی فہرست میں آگیا،رمضان صدیق

میٹروبس سے لاہور جدید شہروں کی فہرست میں آگیا،رمضان صدیق

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءوسابق ممبر پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ میٹروبس سروس کی تعمیراورتکمیل سے اب لاہورکاموازنہ دنیا کے کسی بھی جدیدشہر سے کیا جاسکتا ہے۔ انتھک میاں شہبازشریف نے تعمیراتی اورتعلیمی انقلاب برپاکرتے ہوئے لاہور کانقشہ بدل دیا ، میٹرو بس سروس پرتنقیدکرنیوالے بھی اب اس جدیداورآرام دہ سہولت سے مستفیدہورہے ہیں۔ڈینگی وبا کوشکست دینے کیلئے جس طرح میاں شہبازشریف اورا ن کے ٹیم ممبرز نے شب وروز محنت اورشہریوں کی خدمت کی ،ان کا وہ صادق جذبہ فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔میاں شہباز شریف بڑے سے بڑے چیلنج سے نبردآزماہونے اور بحران پرقابوپانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈینگی وباکے سدباب کیلئے میاں شہبازشریف کی کمٹمنٹ اوران کاورکنگ سٹائل دیکھ کرسری لنکاسے آئے ماہرین بھی حیران رہ گئے تھے ۔وہ گلشن یٰسین کالونی یونین کونسل 136 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔غلام حسین بھٹی ،لیاقت ورک ، مہرراشد ،مہرخوشی ،ماسڑرحمت ،چودھری اکرم ،میڈم ثمینہ ، میڈم آمنہ خانم ،وارث مغل ،ملک یونس اورملک عارف پرویزنے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...