زرداری نے بلاول کومنالیا مگرعوام کونہیں مناسکتے،چودھری سلیم علی

زرداری نے بلاول کومنالیا مگرعوام کونہیں مناسکتے،چودھری سلیم علی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے بلاول کومنالیا مگرناراض عوام کو مناناان کے بس میں نہیں۔صدرزرداری کے اتحادی کئی بار کرپشن کے مال کی بندربانٹ پران سے ناراض اورالگ ہوئے مگرانہوں نے ہربار'' ونڈکھاﺅتے کھنڈکھاﺅ" کے مصداق انہیں مزید مراعات دے کر منالیامگرمایوس اورمضطرب عوام کی اشک شوئی میاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف کے سواکسی کوکرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔اتحادی حکمرانوں کے دورمیں عوام کے ساتھ دشمنوں سے بدتر سلوک کیا گیا ۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کوجبراً جلاوطن اورعوام سے دورکرنیوالے فوجی آمر پرویز مشرف نے جوسوچاتھا وہ نہیں ہوا،عوام آج بھی شریف برادران پرجان چھڑکتے ہیں۔

۔وہ نادرآباداوربھٹہ چوک میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ فوجی آمر پرویزمشرف کسی کے ساتھ ڈیل کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے ،وہ ایک قومی مجرم ہیں اوران کی قسمت کافیصلہ اب عدلیہ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...