پیغام یونین کا واپڈا ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیغام یونین کا واپڈا ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاہو(خبر نگار)واپڈا پیغام یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی جلوس اور مظاہرے لاہور میں واپڈا ہاﺅس کے باہر مرکزی صدر پیغام یونین سراج الدین ثاقب اور سیکرٹری جنرل احسان احمد چوہدری کی زیر قیادت احتجاجی کیمپ اور مظاہرہ ۔ گذشتہ رات شیخ محمد گرڈ اسٹیشن پشاور میں دہشت گردی کی واردات میں شہید ہونے والے سات اور اغوا شدہ واپڈا ملازمین کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین ثاقب نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی اس واردات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں روشنیاںتقسیم کرنے والے آج خود اندھیروں میں ڈوب رہے ہیں اور دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے ورثا کو -35لاکھ معاوضہ اور ان کے بچوں کو فوری واپڈا میں بھرتی کیاجائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ گومل زایم ڈیم پروجیکٹ پر کام کرنے والے جن ملازمین کو اغوا کیا گیا ہے انہیںبھی فوری بازیاب کروایا جائے ورنہ پیغام یونین ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے گی اور ضرورت پڑنے پر گرڈ سٹیشنوںکو بند کردے گی ۔ احتجاجی مظاہرین سے توقیر اسلام ، عطادرانی،اجمل چوہدری، یحییٰ گجر، ساجد نواز، صلاح الدین، حسن جنجوعہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...