المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا آئی کیمپ اختتام پذید

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا آئی کیمپ اختتام پذید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) کے زیر اہتمام چھ روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ فری آئی کیمپ کے دوران ماہرین امراض چشم کے زیر نگرانی 1100مریضوں کا معائنہ اور ادویات جبکہ آنکھوں کے 200آپریشن کئے گئے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے
چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ یہ فری آئی کیمپ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی (ٹرسٹ) کے سرپرست حاجی حنیف طیب کی زیر نگرانی چک 14ساڑوالا ضلع چنیوٹ میں لگایا گیا ماہر امراض چشم لاہور سے خصو صی طور پر روانہ کئے گئے۔
فری آئی کیمپ کے دوران 27سالہ نوجوان موٹرسائیکل مکینک ناصر عباس کا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا جس کی بینائی کام کے دوران ضائع ہو گئی تھی لیکن آپریشن کے بعد وہ دوبارہ دیکھنے کے قابل ہو گیا۔ فری آئی کیمپ کے دوران مریضوں کے لئے کھانے اور رہائش کے مفت انتظامات کئے گئے تھے۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی (ٹرسٹ) پنجاب کے صدر عطاءالمصطفیٰ نوری نے کیمپ کا دورہ کیا ،انھوں نے کہا کہ تمام مریضوں کے بغیر ٹانکوں کے جدید طریقہ علاج کے ذریعے آپریشن کئے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ملک میں فری آئی کیمپ لگانے والا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے اور آئندہ ایک سال کے دوران پانچ ہزا ر آنکھوں کے آپریشن اور 50ہزار مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا۔