دکانداروں کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ ٹاﺅن افسر زخمی

دکانداروں کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ ٹاﺅن افسر ...

                                  لاہور (جنرل رپورٹر) داتا گنج بخش ٹاﺅن کی طرف سے آﺅٹ فال پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مقامی دکانداروں اور مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے ٹیم پر دھاوا بول دیا جس سے ٹاﺅن آفیسر شاہد نذیر کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ گزشتہ روز ٹی او آر شہزاد اقبال اور انسپکٹر محبوب بھٹی کی قیادت میں آﺅٹ فال روڈ پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے تاجروں حنیف چودھری اور دیگر نے ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ ان پر ڈنڈے برسائے اور ٹاﺅن آفیسر شاہد نذیر کو لوہے کے راڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ ٹاﺅن کے عملے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق سابق رکن قومی اسمبلی گروپ سے تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...