سیٹھی کی خواہش پوری ۔ ۔ ۔ لاہور میں بسنت منائی جائے گی

سیٹھی کی خواہش پوری ۔ ۔ ۔ لاہور میں بسنت منائی جائے گی
سیٹھی کی خواہش پوری ۔ ۔ ۔ لاہور میں بسنت منائی جائے گی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کے اعلان کے مطابق صوبائی حکومت نے اسی ماہ بسنت منانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا حتمی اعلان چند روز بعد کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے لاہور میں بسنت منانے کیلئے اہم اجلاس بلایا جس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی حکام نے نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں بسنت کا روائتی نام تبدیل کر کے لاہور رنگ پتنگ بازی رکھنے اور اسے محفوظ بنانے کے لئے قواعد و ضوابط طے کئے گئے۔ پتنگ بازی کے روز دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمیکل ڈور، چرخی ڈور، ہوائی فائرنگ اور بڑی پتنگوں کے استعمال پر پابندی ہو گی ، آسمان پر صرف چھوٹی پتنگیں اور گڈے اڑانے کی اجازت ہو گی تاکہ ممکنہ حادثات کو روکا جا سکے، حفاظتی تار کے بغیرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...