چین ،15منٹ تک بجلی کی تاروں سے لٹکے رہنے والا نشئی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

چین ،15منٹ تک بجلی کی تاروں سے لٹکے رہنے والا نشئی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

بیجنگ (آئی این پی) چین میں نشے میں دھت شخص ہائی وولٹیج تاروں سے 15منٹ لٹکنے کے باوجود زندہ بچ گیا ۔ منگل کو چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی صوبے شین ڑی میں ایک شہری نشے میں دھت بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور بے خبر تاروں پر جھولتا رہا، زمین سے 9میٹر اونچی ہائی ٹینشن تاروں پرلٹکتے شخص کو بچانے کے لیے بجلی کی فراہمی بند کردی گئی اور فائر ڈپارٹمنٹ کو بلایا گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے اس شخص کو اتارنے کی کوشش کی ،زمین پر حفاظتی بستر بچھا دیا۔ 15 منٹ بعد وہ خود ہی نیچے آگیا، میڈیکل ٹیم نے چیک اپ کے بعد اسے فٹ قراردیدیا ۔

چینی نشئی

مزید : صفحہ اول


loading...