اقتدار مےں آکر کراچی کو اےک بار پھر امن کا گہوارہ بنا دےں گے

اقتدار مےں آکر کراچی کو اےک بار پھر امن کا گہوارہ بنا دےں گے

                      لاہور (آئی اےن پی )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے منگل کے روز لاہور مےں کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لےگ ن کے عہدےداروں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے سندھ سمےت پاکستان بھر مےں مسلم لےگ ن کی انتخابی حکمت عملی کے بارے مےں تبادلہ خےال کےا محمد شہباز شرےف نے کہا کہ مسلم لےگ ن کے کارکن آئندہ انتخابی مہم مےں اپنی قےادت کو اپنے ہر قدم اپنے ساتھ پائےں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے غرےب عوام بھی ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح زرداری اور اس کے حوارےوں کی لوٹ مار سے محفوظ نہےں رہ سکے ترقےاتی منصوبوں کی آڑ مےں قومی خزانے سے اربوں روپے کی ادائےگی کے باوجود آج بھی سندھ کے بےشتر شہری اور دےہی علاقے بدترےن پسماندگی کا شکار ہےں کراچی جو کبھی روشنےوں کا شہر کہلاتا تھا اس کا حسن سٹرےٹ کرائم ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری نے گہنا کر رکھ دےا ہے ہم برسر اقتدار آکر کراچی کی روشنےاں بحال کرےں گے اور اسے اےک بار پھر امن کا گہوارہ بنا دےں گے محمد شہباز شرےف نے کہا کہ مسلم لےگ ن کا پشاور سے کراچی تک بلٹ ٹرےن چلانے اور 2 برسوں مےں لوڈشےڈنگ ختم کرنے کا اعلان کوئی انتخابی وعدہ نہےں عوام جانتے ہےں کہ جس جماعت کی قےادت محدودمدت مےں موٹروے اور مےٹروبس جےسے تارےخی منصوبے مکمل کر سکتی ہے اس کےلئے ےہ دونوں کام انجام دےنا بھی مشکل نہےں کراچی سے تعلق رکھنے والے اےک کارکن کی طرف سے پروےز مشرف کی آمد کے بارے مےں سوال کے جواب مےں شہباز شرےف نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے والے آمر کے ساتھ عوام نے کراچی اور اسلام آباد مےں جو سلوک کےا ہے وہ آپ دےکھ چکے ہےں اور آئندہ عوام اس سے جو سلوک کرےں گے وہ بھی آپ کے سامنے آجائے گا انہوں نے کہا کہ اگر اکتوبر 1999ءمےں نواز شرےف کی حکومت پر ڈاکہ نہ ڈالا جاتا تو آج پورے پاکستان مےں پلوں ، سڑکوں، جدےد ہسپتالوں، دانش سکولوں اور مےٹروبس سروس جےسے عوامی فلاح کے منصوبے اپنے عروج پر ہوتے۔

مزید : صفحہ اول


loading...