برما میں مسلم کش فسادات کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویریں منظرعام پر آگئیں

برما میں مسلم کش فسادات کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویریں منظرعام پر آگئیں

نیویارک (اے پی اے ) میانمر میں مسلم کش فسادات کے دوران تباہی کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویریں منظر عام پر آ گئی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے میانمر کے شہر میکٹیلا کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں۔ اس شہر میں گزشتہ ماہ بدھ مذہب کے لوگوں نے مسلمانوں کو قتل کیا اور ان کی املاک اور مساجد جلا دیں۔ کئی ہزار فٹ بلندی سے لی جانے والی ان تصویروں میں بھی شہر کی تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ بیس مارچ سے شروع ہونے والے ان فسادات میں تینتالیس مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا۔

تصویریں

مزید : صفحہ اول


loading...