سندھ ہائیکورٹ نے امین فہیم کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے امین فہیم کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی

کراچی(ثناءنیوز) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کی این آئی سی ایل کرپشن کیس میں دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی مخدوم امین فہیم نے اپنے وکیل رشید رضوی ایڈووکیٹ کے توسط سے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ امین فہیم اس وقت بیرون ملک ہیں ان کی 15روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ واپس آکر متعلقہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر اپنا مقدمہ پیش کر سکیں بعد ازاں عدالت نے امین فہیم کی دس روزہ کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد بد عنوانی کی عدالت نے مخدوم امین فہیم سمیت چھ دیگر ملزمان کے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔

امین فہیم

مزید : صفحہ اول


loading...