پاک آرمی کے 77 افسروں اور جوانوں میں فوجی ایوارڈ تقسیم

پاک آرمی کے 77 افسروں اور جوانوں میں فوجی ایوارڈ تقسیم

راولپنڈی (اے پی اے )آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 77 فوجی افسران و جوانوںمیں مختلف فوجی ایوارڈز تقسیم کردیئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہاں جنرل ہیڈ کوارٹر میں ایوارڈ تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں عسکری حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والے افسران و فوجیوں کی فیملیز نے شرکت کی۔ تقریب میں 25 افسران کو ہلال امتیاز ‘ 47 آفیسرز و جوانون کو تمغہ بسالت اور پانچ فوجیوں کو اقوام متحدہ (یو این) میڈل سے نوازا گیا آرمی چیف نے تمام افسران و جوانوں میں میڈل تقسیم کئے تقریب میں شہدا کے تمغے ان کے خاندان کے لواحقین نے وصول کئے۔

ایوارڈ

مزید : صفحہ اول


loading...