امیدواروں کے بجلی، گیس ٹیلی فون، نادرا سٹیٹ بینک، ٹیکس دفاتر میں ڈیرے

امیدواروں کے بجلی، گیس ٹیلی فون، نادرا سٹیٹ بینک، ٹیکس دفاتر میں ڈیرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک ) الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کھٹن عمل شروع ہونے کے بعد مخالف امیدواروں کی طرف سے ممکنہ طور پر اعتراضات اور کاغذات مسترد ہونے جیسے خدشات کے پیش نظر الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے بجلی‘ گیس ‘ ٹیلی فون ‘ ایف بی آر ‘ نادرا‘ سٹیٹ بینک اور نیشنل ٹیکس نمبرز کے دفاترز میں ڈیرے ڈال لئے ہیں تاکہ ےہاں سے اس بات کی تسلی ہو جائے کہ ان دفاترز سے الیکشن کمیشن کو انکی کلیرنس کے سرٹیفکیٹ بھجوادئیے گئے ہیں اس کا مقصد الیکشن کمیشن کی طرف سے ممکنہ شکنجے سے خود کو بچانا ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل سات اپریل تک جاری رہے گا۔زرائع نے پاکستان کو بتایا ہے کہ جس وقت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے ہی امیدواروں اور انکے قانونی ماہرین نے انکے ےوٹیلیٹی بلز اور این ٹی این سمیت دیگر معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاکہ اس مشکل مرحلے سے بھی پاس ہوا جا سکے ۔
ڈیرے

مزید :

صفحہ اول -