سردار یار محمد رند کی ضمانت منسوخ، بلوچستان ہائیکورٹ نے گرفتاری کا حکم دے دیا
کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اغواءبرائے تاوان کیس میں مبینہ طور پر ملوث سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ سردار یار محمد رند پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں بعض افراد کو اغواءکیا تھا جس پر اغواءکاروں کے رشتہ داروں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی اس دوران سردار یار محمد رند نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی منگل کو سردار یار محمد رند کے وکیل عبوری ضمانت کو کنفرم کرنے کے لئے پیش ہوئے تاہم عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی اور حکم دیا کہ سردار یار محمد رند کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی ۔
یار محمد رند