پاکستان اور بھارت کے درمیان سنگا پور میں خفےہ مزاکرات کا انکشاف
نئی دہلی(آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت خفیہ مذاکرات شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں سنگاپور میں ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں دونوں ممالک کے سابق سفارتکار‘ ریٹائرڈ فوجی و سول افسران شامل ہیں۔ مذاکرات میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت محسوس کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکارات دو دن تک جاری رہے۔ اگرچہ مذاکرات کے اختتام پر کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تاہم مستقبل قریب میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انکشاف