پھانسی سے پہلے قیدی کی سگریٹ کا کش لگانے کی خواہش پوری کردی گئی

پھانسی سے پہلے قیدی کی سگریٹ کا کش لگانے کی خواہش پوری کردی گئی

کویت سٹی(این این آئی) کویت میں پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے قیدی نے خوفزدہ ہونے کی بجائے سگریٹ کاکش لگانے کی آخری خواہش ظاہر کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں تین غیر ملکیوں کو پھانسی دی گئی ان میں ایک سعودی اور پاکستانی بھی شامل تھا ، پھانسی کی کارروائی دیکھنے کے لئے میڈیا کو بھی بلایا گیا۔ سعودی شہری نے تختہ دار پر چڑھنے سے پہلے جیل انتظامیہ سے دلچسپ خواہش کااظہارکیا، قیدی نے سگریٹ پینے کی آخری خواہش کی اور پولیس نے اسے ایک سگریٹ پینے کی اجازت دی۔ قیدی کے چہرے پر دور دور تک خوف کا نام و نشان نہیں تھا، واضح رہے کہ قیدی کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...