مہاجر قومی موومنٹ کی نو گو ایریاز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مہاجر قومی موومنٹ کی نو گو ایریاز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ نے کراچی میں نو گو ایریاز کے خاتمے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، ہمیں الیکشن مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے درخواست گزار کا موقف ۔ مہاجر قومی موومنٹ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نامزد اراکین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ کراچی میں صرف نمائشی آپریشن کیا جارہا ہے شہر بھر میں رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں چیف جسٹس کو جو رپورٹ پیش کی جارہی ہیں وہ غلط ہیں اس وقت موجودہ گورنر کے ہوتے ہوئے نہ ہی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں اور مجرموں کے خلاف کیا جانا والا آپریشن بھی نمائشی ہے ہمارے نامزد اراکین کو مہم چلانے کے لیے ان کے علاقوں میں جانے نہیں دیا جارہا لہذا چیف جسٹس اس صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے نو گو ایریاز کا خاتمہ کرائیں جبکہ شہر میں غیر جانبدارانہ آپریشن کیا جائے

مزید : صفحہ آخر


loading...