پاکستان سٹیل کے 42 کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

پاکستان سٹیل کے 42 کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل محمد جاوید ، ہلال امتیاز-ملٹری (ریٹائرڈ) نے منگل کو محکمہ صنعتی تعلقات کی مساجد کمیٹی کے زیر اہتمام ٹیکنیکل لائبریری، آپریشنز بلڈنگ میں آئمہ کرام مساجد، خطیب اعلیٰ، خطیب ، مﺅذن ،غسال اور غسالہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” اسٹیل مل ، اسٹیل ٹاﺅن اور گلشن حدید میں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں - جنتی یکجہتی یہاں ہے اِس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی ، یہ پورا علاقہ ایک پُر امن ، مذہبی رواداری اور یکجہتی کی اعلیٰ مثال اور جیتا جگتا ثبوت ہے، جسے پورے ملک میں پھیلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ ‘- چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مقامی اور عالمی سطح پر امن کا سبق دیتے ہوئے زور دیا کہ دنیا کو اس وقت اللہ تعالیٰ کی رَسی کو مضبوطی سے پکڑنے کی ضرورت ہے ہماری گمراہی اور بربادی کی اصل وجہ یہ ہی ہے کہ ہم نے اُسوئہ حسنہ اور قرآنی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے قاری عطا اللہ نے جبکہ نعتِ رسولِ مقبول احمد علی عطاری نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یکجا ہو کر یہ دُعا کرنی چاہیے کہ ہم سب دین کی طرف راغب ہوں اور یہ آپ کے سپرد کیا گیا ہے وہ کردارآپ یہ کردار بہترین طریقے سے ادا کررہے ہیں- آپ سب نے مل کر اس کی اچھی مثال قائم کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے گھروں کو بھی ضروری مرمت و دیکھ بھال اور تعمیر کے بعد نئے انداز سے بہتر کیا گیا جس کامقاصد یہ ہے کہ آپ کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ آپ نے دلوں کو نرم کرنا ہے ،جھکڑا کرنے والوں کے درمیان صلح کرانی ہے۔ لوگوں کے زخموں پر مرحم رکھنا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مسلمانوں کے لئے رواداری کی بہترین مثال خانہءکعبہ ہے جہاں ہم سب جاتے ہیں تو اللہ کے حضور ایک دوسرے کے برابر ہوجاتے ہیں۔ حضور ﷺ کی حیات طبیبہ کو دیکھے آپ پر کس کس طرح کی مشکلات آئیں لیکن آپ نے کبھی بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں برداشت نہیں ،ہمیں اپنے اندر برداشت کا مادّہ پیدا کرکے اپنی چھوٹی چھوٹی اَنا اورخواہشات کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں دین کی صحیح عکاسی کرنا ہوگی، منافقت نہیں، مفاد نہیںبلکہ دلوں کو جوڑنے والا بننا چاہیئے- آپ لوگوں کی اصلاح کی کوشش کریں تو یہ آپ کے لئے بہت بڑامقام ہے کیونکہ جو کام آپ کررہے ہیں اس سے پہلے یہ کام اوّلیا کرام اور انبیاءکرام کیا کرتے تھے ۔ اسلام میں صفائی، ایمان، سچائی، نیکی، محنت اور مشقت بنیادی اُصول ہیں ، اسلام میں آسائش نہیںاو ر اگر کسی کو یہ مل چکی ہے تو اُس کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی نعمت سے کم نہیں ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ پر یقین کرنا کم کردیا ہے آپ مایوسی نہ پھیلنے دیں بلکہ لوگوں میں اعتماد پیدا کریں ، مایوسی پھیلانے والا شیطان کا دوست ہوتا ہے۔ہمیں کسی ذات کی ضرورت نہیں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ضرورت ہے وہی ترجیح اوّل ہے۔ پاکستان کا ہر اول دستہ آپ ہیں ، یہ اسلامی مملکت ہے،،ہر پاکستانی ایک دوسرے سے مل کر چلے تو ہم اپنی منزل جلد پالیں گے- آخر میں قاری محمد رمضان نے جنرل محمد جاوید کی قیادت میں تمام ملازمین کے ساتھ مل کر پاکستان اور پاکستان اسٹیل کی ترقی و کامرانی کے لئے دُعا کرائی۔

مزید :

صفحہ آخر -