کراچی ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل،فائرنگ و پرتشدد واقعات میں منگل کو مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں مں تصادم کے نتیجے میں 14طلبہ زخمی ہوگئے ۔واقعات کے مطابق کیماڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے راشد خان نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب بھینس کالونی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ادھر وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں 14 طلبہ زخمی ہوگئے. طلبہ کے ایک دوسرے پر پتھراو¿کیا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 7طلباءکو گرفتار کرلیا ۔حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کی ایوننگ شفٹ میں کلاسز معطل کردی گئیں۔