لندن، عمران فاروق قتل کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرچ آپریشن کے دوران کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں

لندن، عمران فاروق قتل کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرچ آپریشن کے دوران کئی ...

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ یارڈ کی انسداد دہشت گردی کمانڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں لندن کے مہنگے رہائشی علاقے میں ایک گھر میں سرچ آپریشن کیا اور کئی دستاویزات قبضے میں لیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران نئے شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق اس کیس میں اب تک 3,791 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، 5,870 دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اور 370 نئی دستاویزات کو تفتیش میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تفتیش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ حالیہ سرچ آپریشن سے متعلق سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سرچ آپریشن تھا ریڈ نہیں تھی، سرچ آپریشن سے پہلے پراپرٹی کے مالک سے رابطہ کر کے اجازت لی گئی اور پھر سرچ آپریشن کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...