لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال نے نگران وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگران وزیراعظم کے لیے صدر اور نگران وزیراعلی کے لیے گورنر کی مشاورت ضروری ہے مگر اس شق پر عمل نہیں کیا گیا لہذا نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے قرار دیا کہ بظاہر لگتا ہے کہ صدر سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت نہیں تاہم سابق حکومت اوراپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا۔جبکہ اس حوالے سے آئین واضح ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے حکومت اوراپوزیشن میں ہی مذاکرات ہونے چاہیے صدر کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

مسترد

مزید : صفحہ آخر


loading...